پاکستان میں کرونا کے تصدیق کیسز کی تعداد 40151، اموات 873 ہو گئیں

courana

اسلام آباد(اے ایف بی) پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 873 ہو گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 40,151 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار 937 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 11,341 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید انتالیس اموات رپورٹ ہوئیں ، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 305 ہے، اس کے بعد سندھ میں 268 اموات، پنجاب میں 252 اموات، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں ۔ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 15,590 ہو گئی، پنجاب میں 14,584 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 5,847، بلوچستان میں 2,544، اسلام آباد میں 947 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 527 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 112 ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 ہزار 175 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 73 ہزار 410 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ پنجاب میں 4,883 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، سندھ میں 3,804 مریض، خیبر پختون خوا میں 1,699 مریض، بلوچستان میں 417 مریض، گلگلت بلتستان میں 348 مریض، اسلام آباد میں 113 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 77 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں