ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد(اے ایف بی ) سپریم کورٹ نے اسلام آباد سیکٹر ایف 14 اور 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدات عظمیٰ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کر لی، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں بیوروکریٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کے پلاٹس کی سکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا اب کیس کا 6 ماہ بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments