میں نے بہت دل توڑے ہیں‘ حمزہ علی عباسی ماضی کی غلطیوں پر نادم
کراچی (اے ایف بی) فلم و ٹی وی کے ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی اپنی ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی طلب کی ہے۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو اداکار حمزہ نے بتایا،میری زندگی میں کچھ ایسے واقعات اور اہم موڑ آئے جنہوں نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔حمزہ کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں بہت سے لوگوں کے دل توڑے لیکن بعد میں ان تمام غلطیوں کی معافی مانگی جو میں نے جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پرکیں۔ انہوں نے بتایا کہ حمزیہ نے کہا کہ اگر میں نے کسی سے معافی نہیں مانگی تو میں ابھی معافی مانگتا ہوں کیونکہ پہلے میری زندگی بالکل مختلف تھی، میں ایک مغرور شخص تھا اور کافی تکبر رکھتا تھا۔اپنی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ،میں نمل کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو گیا اور اللہ نے مجھے ایک خوبصورت ساتھی سے نوازا اس بارے اللہ نے میری دعائیں قبول کیں۔