آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں رضوان کی ترقی، کوہلی ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست سے باہر
لندن ( اے ایف بی ) آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ وہ اب 8ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابراعظم کی بدستور 11ویں پوزیشن ہے۔ پانچ درجہ تنزلی کے بعد بھارت کے مایہ ناز بیٹر وِراٹ کوہلی ٹاپ ٹین سے نکل گئے۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بولنگ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شاہین آفریدی کی دسویں پوزیشن ہے۔ون ڈے رینکنگ میں رحمان اللہ گرباز ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے افغانستان کے پہلے بلے باز بن گئے۔ چنائی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے کے بعد رشبھ پنت نے ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سنسنی خیز دوبارہ اینٹری لی اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ان کے ہم وطن یشسوی جیسوال اسی میچ میں قابل ذکر نصف سنچری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے، جس سے ان کی ریٹنگ 751 پوائنٹس تک بڑھ گئی۔تاہم روہت شرما دونوں اننگز میں دس سے کم سکور کے ساتھ 5 درجے کی تنزی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے نویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ گال میں ہونے والے تازہ ترین ٹیسٹ میچوں نے بھی ٹاپ 10 بولنگ رینکنگ میں تبدیلیاں کیں۔ سری لنکا کے پربت جے سوریا نے نیوزی لینڈ کیخلاف 9 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پانچ درجے اوپر آٹھویں نمبر پر ترقی پائی۔دریں اثناء ون ڈے فارمیٹ میں دو دھماکہ خیز بلے باز شاندار کارکردگی کی بدولت ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہو گئے۔ نوجوان افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز اپنی 23ویں سالگرہ سے قبل اپنی ساتویں ون ڈے سنچری بنا کر چمکے رہے اور 692 پوائنٹس کی ریٹنگ کے ساتھ دس درجے چھلانگ لگا کر آٹھویں نمبر پر رہے۔ گرباز آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں پہنچنے والے پہلے افغان کھلاڑی بن گئے۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں صرف 129 گیندوں پر 154 رنز بنانے کے بعد 7 درجے اوپر پہنچ کر 9ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغان لیگ سپنر راشد خان جنوبی افریقہ کے خلاف فتحیاب سیریز میں 7 وکٹوں کی بدولت 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھ درجے ترقی کرتے ہوئے گرباز کے ساتھ شامل ہوگئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی اب تازہ ترین اپ ڈیٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔