ریلوے 7ڈویژن سے گریڈ 1سے 16تک کے 1967آسامیاں ختم

راولپنڈی ( اے ایف بی) وزارت ریلوے نے 7ڈویژن سے گریڈ 1سے 16تک کے 1967آسامیاں ختم کردیں،ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کرنے کا پلان بھی تیارکرلیا، 2010تک ریلوے میں 1لاکھ 30ہزارملازمین کام کررہے تھے، 0 6ہزارکے قریب ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ 32ہزارسے زائد ملازمین پینشن لے رہے ہیں،ریلوے نے مختلف شعبوں کی 127کیٹگریوں سے مزید 13ہزارملازمین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق وزارت ریلوے کے چیئرمین کی منظوری کے بعد ریلوے کے 7ڈویژن سے گریڈ 1سے 16تک ریلوے کی کمرشل برانچ کی سات کیٹگری سے 1967آسامیوں کو ختم کردیا گیاہے، کوئٹہ ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 117 آسامیاں تھیں اب 67 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود تعداد 50ہے، کراچی ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 1001 آسامیاں تھیں اب 546 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود تعداد 455ہے,سکھر ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 520 آسامیاں تھیں اب254 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود تعداد266ہے،ملتان ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 609 آسامیاں تھیں اب269 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود تعداد 340ہے،لاہور ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 938 آسامیاں تھیں اب 551 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود تعداد 387ہے، راولپنڈی ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 460 آسامیاں تھیں اب 149 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود تعداد 311ہے، اسی طرح پشاور ڈویژن میں 2018میں کمرشل برانچ میں 318 آسامیاں تھیں اب131 آسامیاں ختم کردی گئی ہے موجود آسامیوں کی تعداد 187ہے،2018میں 7ڈویژنوں میں 3963ملازمین کام کررہے تھے جن میں سے 1967کو فارغ کردیاگیاہے اب ملازمین کی تعداد 1996رہ گئی ہے، ریلوے نے مختلف شعبوں کی 127کیٹگریوں سے مزید 13ہزارملازمین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں