صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی قلت برقرار
لاہور (اے ایف بی ) سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی قلت برقرار،سکول ایجوکیشن نے تعینات سکیورٹی گارڈز کو مستقل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی قلت برقرارہے۔سرکاری سکولوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو مستقل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گارڈز کو ریگولر نہ کرنے کے حوالے سے اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیئے۔اس سے قبل جو سکیورٹی گارڈز ریگولر ہو چکے، ان کے آرڈرز بھی واپس لیے جائیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ذرائع کے مطابق شہر بھر کے 70 فیصد سرکاری سکولوں میں پہلے ہی سکیورٹی گارڈز دستیاب نہیں ہیں۔مالی یا چوکیدار ہی سکیورٹی گارڈز کے فرائض سرانجام دینے پر مجبور ہیں۔
Load/Hide Comments