تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے اساتذہ کیلئے اہم خبر

لاہور(اے ایف بی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 50 ہزار پانچ سو نوے درخواستیں موصول, 18 ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق کے بعد میرٹ پر آنیوالےاساتذہ کےتبادلوں کے آرڈرز جاری کردیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواستیں وصول کرنا بند کردی ہیں ۔تبادلوں کیلئے 50 ہزار پانچ سو نوے درخواستیں موصول ہوچکیں۔اوپن میرٹ کے تحت 17 ہزار 84 اپلیکیشنز موصول ہوئیں۔اکتیس ہزار ایک سو پچانوے درخواستیں عارضی ہیں۔مذکورہ درخواستوں پر تب تک تبادلے نہیں ہونگے جب تک متعلقہ سکول میں کوئی سیٹ خالی نہ ہوجائے۔باہمی تبادلوں کیلئے 2310 اپلیکیشنز آئیں، 625 اپلیکیشنز نامکمل ہیں۔ترقی پانے والے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 5ہزار888 اپلیکیشنز موصول ہوئیں۔اٹھارہ ستمبر تک درخواستوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ جس کے بعد آرڈر جاری ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں