راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرزکا اعلان کر دیا


راولپنڈی (اے ایف بی)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پوزیشن ہولڈرزکا اعلان کر دیا ہے مجموعی طورپر پر پہلی چار پوزیشن پنجاب کالج آف گروپ کے گیا ، چاروں پوزیشنوں میں لڑکیاں بازی لے گئیں ، پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ نتاشا رضوان نے1142نمبر لیکر پہلی پوزیشن لی ،پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ صاحبہ فاطمہ نے 1141 ، پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی ہی طالبہ زارہ فاطمیہ نے 1141 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج برائے خواتین (3-KM) مین جی ٹی روڈ گجر خان کی طالبہ فرح رشید نے 1140 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،ارٹس گروپ بوائز میں پنجاب کالج اف انفارمیشن ٹیکنالوجی راولپنڈی کے طالب علم علی شیر نے 1032 نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی کے طالب علم محمد صلاح الدین نے 980 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور جامعہ بیت الاسلام کے طالب علم محمد فہد عبداللہ کیانی نے 969نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، آرٹس گروپ فار گرلز میں فرا پرویز کالج ٹھٹی گوجرخان کی طالبہ صائمہ پروین نے 1045 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین ملتان خود چکوال کی طالبہ عدیلہ یاسمین نے 234 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ پوٹوہار کالج اف سائنس کامرس کلر سیدہ کی طالبہ شارقہ طلعت نے 1029 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری میڈیکل۔گروپ فار بوائز میں لارس کالج گھوڑا گلی مری کے طالب علم سعد علی تارڑ نے 1134 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،پنجاب کالج اف سائنس تلہ گنگ کے طالب علم احمد شیر نے 1133 نمبر ڈے کا دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے طالب علم خبیب عبداللہ نے 1127 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، پری انجینئرنگ گروپ فار بوائز میں رائل کالج فار سائنس فار بوائز پنڈی روڈ چکوال کے طالب علم محمد حمزہ سلطان نے 1125 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ,پنجاب کالج فار سائنس کیمپس چکوال کے طالب علم عبید الرحمن نے 1118 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے طالب علم محمد انس بلال نے 1115 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، پری انجینئرنگ گروپ فار گرلز میں رائل کالج اف سائنس فار گرلز پنڈی روڈ چکوال کی طالبہ مہربانی نمبر لے کر پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار گرلز پنڈی کوٹا روڈ جھنڈ ڈسٹرکٹ اٹک کی طالبہ شمیم بی بی نے 1119 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور کلر کار سائنس کالج فاس گرلز چکوال کی طالبہ سویرا زینب نے 115 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ،جنرل سائنس گروپ فار بوائز میں کیمراج انٹرنیشنل سائنس کالج تلگنگ کے طالب علم حمزہ احمد نے 1120 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پنجاب کالج اف سائنس تلہ گنگ کے طالب علم اصف مجتبی نے 1103 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور کالج چکری روڈ راولپنڈی کے طالب علم حافظ منیب الرحمن نے 1101 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جنرل سائنس گروپ فار گرلز میں پنجاب کالج فار ویمن ایران روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ زہرہ ارشد نے 1134 نمبر لیکر پہلی پوزیشن ،پنجاب کالج فار ویمن ایران روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ فائزہ قریشی نے 1109 نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج فار ویمن ایران روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ ماہ نور نے 1105 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، کامرس گروپ فار بوائز میں راولپنڈی کالج اف کامرس سید پور اور راولپنڈی کے طالب علم احمد نعمان گوہر نے 10 سو چوری نمبر لے کر پہلی پوزیشن پنجاب کالج اف انفارمیشن ٹیکنالوجی سیٹلائٹ ڈاؤن کے طالب علم احمد رشید نے 1027 نمبر لے کر دوسری پوزیشن پنجاب کالج قائد کیمپس راولپنڈی کے طالب علم ابرش عزیز نے 1003 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، کامرس گروپ فار گرلز میں پنجاب کالج برائے خواتین میں جی ٹی روڈ گجر خان کی طالبہ حضر نے 107 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ مریم بی بی نے 1086 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور سٹیپ کالج فار گرلز سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ فاطمہ سعید نے 1083 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں