مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات؛بی جے پی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی فہرست میں صر ف14 مسلمان شامل
سرینگر( اے ایف بی ) بی جے پی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انتخابات میں حصہ لینے والے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں سے مسلمان امیدواروں کی تعداد ایک تہائی سے بھی کم ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے تینوں مراحل کے لیے 44 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے جن میں سے صرف 14 مسلمان اور باقی 30 غیر مسلم امیدوار ہیں۔جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے اور ان کے نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔بی جے پی نے پہلے مرحلے 18 ستمبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے لئے 15 امیدوار، 25 ستمبرکودوسرے مرحلے کے لئے 10 امیدوار اور یکم اکتوبر کو تیسرے مرحلے کے لئے 19 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔فہرست کے مطابق دو کشمیری پنڈتوں کو وادی کی نشستوں کے لیے ٹکٹ دیئے گئے ہیں جن میں سے ویر صراف کو شنگس-اننت ناگ ایسٹ سے اور اشوک بھٹ کو حبکدل سے انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ دیا گیا ہے۔دیگر امیدواروں میں کشتواڑ سے شگن پریہار، پڈر ناگ سینی سے سنیل شرما، بھدروا سے دلیپ سنگھ پریہار،ڈوڈا سے گجے سنگھ رانا، ڈوڈا ویسٹ سے شکتی راج پریہار، رام بن سے راکیش ٹھاکر،حبہ کدل سے اشوک بھٹ،ریاسی سے کلدیپ راج دوبے، ماتا ویشنو دیوی سے روہت دوبے، کالاکوٹ سندر بنی سے ٹھاکر رندھیر سنگھ، اودھم پور ویسٹ سے پون گپتا، چینانی سے بلونت سنگھ مانکوٹیا، رام نگر ( ایس سی ) سےسنیل بھردواج، بنی سے جیون لال، بلا وار سے ستیش شرما،بسوہلی سے درشن سنگھ، جسروٹ سے راجیو جسروٹیا،ہیرا نگر سے ایڈووکیٹ وجے کمار شرما، رام گڑھ (ایس سی ) سے ڈاکٹر دویندر کمار منیال، سامبا سے سرجیت سنگھ سلاٹھیا، وجے پور سے چندر پرکاش گنگا، سچیت گڑھ ( ایس سی ) سے گھارو رام بھگت، آر ایس پورہ جموں سائوتھ سے ڈاکٹر نریندر سنگھ رینا، جموں ایسٹ سے یدھ ویر سیٹھی،نگروٹیا سے دویندر سنگھ رانا، جموں ویسٹ سے اروند گپتا، جموں نارتھ سے شام لال شرما، اکھنور ( ایس سی ) سے موہن لال بھگت، چھمپ سے راجیو شرما شامل ہیں۔ مسلم امیدواروں میں پامپور سے سید شوکت غیور اندرابی، راج پورہ سے ارشد بھٹ، شوپیاں سے جاویداحمد قادری، اننت ناگ ویسٹ سے محمد رفیق وانی ، اننت ناگ سے ایڈووکیٹ سید وضاحت، سریگوفوارہ بیجبہاڑہ سے صوفی یوسف، اندروال سے طارق کین، بانیہال سے سلیم بھٹ ، گلاب گڑھ ( ایس ٹی ) سے محمد اکرم چوہدری، بدھال (ایس ٹی ) سے چوہدری ذوالفقار علی، تھانہ منڈی (ایس ٹی) سے محمد اقبال، ملک سورن کرٹ (ایس ٹی ) سے سید مشتاق احمدبخاری، پونچھ حویلی سے چوہدری عبدالغنی اور مینڈھر (ایس ٹی ) سے مرتضےٰ خان شامل ہیں۔