اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

لاہور(اے ایف بی) اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔مانیٹرنگ کیلئے کارکردگی ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ کیلئے کارکردگی ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔تمام سکول سربراہان کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔سکول سربراہان ایپ میں ادارے کی لوکیشن ٹیگ کریں گے۔لوکیشن کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر اپنی تحصیل میں سکول کو کسی بھی وقت چیک کرسکیں گے۔ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر سکول سربراہان تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کو اپ لوڈ کریں گے۔خراب کارکردگی پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں