خلیل الرحمان قمرکی نازیباویڈیوسوشل میڈیاپرلیک
لاہور(اے ایف بی)معروف ڈرامہ رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی گئی، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے ہیں۔ویڈیو کے دوسرے حصے میں خلیل الرحمان قمر بالکل برہنہ حالت میں خاتون کے ہمراہ موجود ہیں۔قبل ازیں پولیس نے خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم کو ساتھی رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے خلیل الرحمن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی، ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے جس کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہین تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔گزشتہ دنوں اغوا کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔ملزم نے کہا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔